سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل نظامت کے امیدوار مسافر خان نے کہا ہے کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں تمام امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔اور انشاء اللہ 31مارچ کوجیت لالٹین کی ہوگی۔اے این پی ضلع ملاکنڈ اور خاص کر تحصیل درگئی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں۔کارکن اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر مہم چلائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ نیک عمل خان مرحوم سخاکوٹ میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے سابقہ ضلعی صدر وممبر مرکزی وصوبائی کونسل شفیع اللہ، ضلعی سینئرنائب صدر فضل سبحان، جمعروز خان مہمند، علی خان، الیکشن کمیٹی کے ممبران شوکت حیات، اعجاز خٹک، ساجد حسین مشوانی، زیشان رانیزئی اور حاجی محمداقبال نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ دوسرے پارٹیوں میں کسی نے بھائی کواور کسی نے بیٹے کو الیکشن میں کھڑے کئے ہیں جبکہ اے این پی نے ایک ادنی ورکر کو میدان میں اتار کرمیرٹ پر فیصلہ کیاہے۔مقررین نے کہا کہ مخالفین اے این پی میں اختلافات کوبڑھا چڑا کر پروپیگنڈے کر رہے ہے مگر ورکرز ان پروپیگنڈوں کی پروا کئے بغیر لالٹین کی کامیابی کیلئے مہم چلائیں ہم سب ایک پیچ پر ہے اور آج کے جلسہ نے ثابت کیا کہ اے این پی تحصیل درگئی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں۔مقررین نے کہا کہ دوسرے پارٹیوں کے پاس عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو صوبہ کے حقوق کے حصول اور پختونوں کے فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔جلسہ میں پشاور بم دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں کے جلدصحت یابی کیلئے دعاکی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے