شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) شرینگل،سید محمد ڈپٹی کنٹرولر شہید بے نظیر بھٹو یو نیور سٹی شرینگل نے پی ایچ ڈی کا کامیابی سے دفاع کیا۔ان کے تحقیق کا موضوع ”خیبر پختونخواہ، پاکستان میں زرعی توسیعی فیلڈ سٹاف کی ورکنگ ایفیشنسی کا تجزیہ”تھا۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مطالعہ ڈاکٹر بدر نسیم صدیقی، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چیئرمین شعبہ زرعی توسیع، PMAS-Arid ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی اور شریک سپروائزر ڈاکٹر فرحت اللہ خان، اسسٹنٹ پروفیسر ایگریکلچرل ایکسٹینشن، AIOU اسلام آباد کی نگرانی میں کیا۔انہوں نے ڈاکٹر بدر نسیم صدیقی، ڈاکٹر فرحت اللہ خان اور ایگزامینرز (پروفیسر ڈاکٹر خالد نواب، یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور اور ڈاکٹر اعجاز اشرف، یونیورسٹی آف سرگودھا)اورغیر ملکی پروفیسرز (اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی اور ٹیکساس یونیورسٹی، USA) کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے میں اپنے خاندان کے افراد/رشتہ داروں، دوستوں اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے جب بھی ان کے قیمتی مشوروں کی درخواست کی تو انہوں نے بھرپور تعاون کیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔