پشاور (مانند نیوز ڈیسک) قبائیلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائیل سپر لیگ کے نام سے رمضان کے بعد T20 کرکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صرف قبائیلی اضلاع کے ٹیمز اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ،اس حوالے سے چیف پیٹرن نبیل آفریدی نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد امن کا پیغام ہے، اور پاک فوج اور قبائیلی عوام کی امن کے خاطر دئے گئےقربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ میچز قبائیلی اضلاع کے جمرود، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے کرکٹ گراونڈز پر کھیلیں جائیں گے ، ارگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جیتنے والے ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے، نبیل آفریدی نے کہا کہ ٹیم ونرشپ کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ تمام تر سہولیات انٹرنیشنل معیار کے مطابق دی جائے گی، نبیل آفریدی نے کہاکہ پہلی بار قبائیلی کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر اجاگر کرینگے جس سے قومی ٹیم تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا برانڈ ایمبسڈر ممتاز انٹرنشینل سیاحتی Vloger کبیر آفریدی ہے جس کے ذریعے ان علاقوں کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گی۔ نبیل آفریدی نے کہا کہ تمام میچز کی کوریج کیلئے انٹرنشینل میڈیا کے ذریعے تمام تر تیاریاں مکمل کئے جارہے ہیں جوکہ اٹھ کیمروں کی مدد سے لائیو کوریج دی جائے گی، جبکہ پی سی بی سے رجسٹرڈ امپائیرز ایونٹ میں فرائض انجام دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں نامور چار کھلاڑیوں کو باہر سے شامل کرسکتےہیں جبکہ پلینگ الیون میں صرف دو باہر کے کھلاڑی شامل ہونگے۔