بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ویلج کونسل شیر خانہ زور منڈی سے جمعیت علما ء اسلام کی جانب سے جنر ل کونسلر کے امیدوار شیر پلئی قاری انور شاہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی اپنے قائدین کی مثبت سیاست اور دعاؤں سے فیز ٹو میں بھی بھرپور کامیابی حا صل کرے گی مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کو بحران سے نکال کر ترقی وخوشحالی پر گامزن کرنے کی صلاحیت صرف اور صرف قائد جمعیت مولانا فضل الر حمن اورصوبائی امیر سینٹر مولانا عطا ء الر حمن کے پاس ہے جبکہ علاقائی مسائل کے حل اور عوام کی فلاح کیلئے جمعیت کے ضلعی امیرمفتی کفایت اللہ انتہائی سرگرم ہیں اسلئے جے یو آئی کے امیدواروں کو کامیاب کر کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ سیاسی قیادت اہل اور دیانتدار افراد کے ہاتھ میں آسکیں انھوں نے کہا کہ عوام مختلف سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اسلئے امید کی واحد کرن اب جمعیت ہے انھوں نے کہا کہ بلدیا تی الیکشن میں اہل اور مخلص افراد کو کامیاب کر نا ہماری دینی اخلاقی اور مذہبی ذمہ داروں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے