چترال (مانند نیوزڈیسک) ضلع اپر چترال کے تحصیل چئیرمین کی نشست کیلئے جمیعت علمائے اسلام کے ٹکٹ کے امیدوار  جمعیت کے سینئر نائب  امیر مولانا فتح الرحمان  نے جماعت کے قائدین کے ساتھ مل کر  مرکزی قیادت کی فیصلے کا خیر مقدم کیا جنہوں نے یہ ٹکٹ مولانا فتح الباری کو جاری کیا۔ اخباری نمائندگان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے مکمل یقین تھا کہ یہ نشست میں جیت سکتا ہوں مگر جماعت کے اعلےٰ قیادت نے یہ ٹکٹ ضلع اپر چترال کے امیر مولانا فتح الباری کو جاری کیا جسے میں نے من و عن قبول کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی امیر مولانا فتح الباری،  سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل  یونین کونسل تریچ مولانا عطاء الرحمان،  سابق ناظم  اپر چترال  عزیز الرحمان، سوشل میدیا کو آرڈینیٹر  امیر الدین بھی موجود تھے۔ مولوی فتح الرحمان نے کہا کہ جمعیت ایک نظریاتی جماعت ہے اور ہم اپنے جماعت کی اصولوں کا کبھی حلاف ورزی نہیں کرتے۔  انہوں نے کہا کہ اگرچہ مجھے مکمل یقین تھا کہ میں اس نشست کو جیت سکتا ہوں اور میرا نام بھی ٹکٹ لینے والوں میں شامل تھا مگر کسی وجہ سے یہ ٹکٹ ہمارے ضلعی امیر کو ملا تو ہم  نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اپنے جماعت کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے دن رات محنت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے لوگوں نے مجھ پر سو فی صد اعتماد کرتے ہوئے یقین دہائی کرائی تھی کہ مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں 2014 سے لیکر تاحال میں سماجی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے تمام  ساتھیوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ اب فتح الباری کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرے کیونکہ ہم اپنے خواہشات کے تابع نہیں ہوں گے اور پارٹی کے ذمہ داران نے جس کو ٹکٹ دیا ہم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کا فطرت یہ ہے کہ جب اسے کامیابی ملتے ہوئے اس کے ہاتھ سے نکل جائے تو رنجیدہ ہوجاتا ہے مگر جمعیت علمائے اسلام نے ہماری جس طرح تربیت کی ہے یہ عارضی کامیابیاں کوئی معنی نہیں رکھتی۔ضلع اپر چترال تحصیل چئیرمین کے نشست کیلئے JUI کے ٹکٹ پر نامزد امیدوار مولانا فتح الباری  نے کہا کہ میں نے تمام امیدواران کے نام بھیجے تھے مگر اعلےٰ قیادت نے میرا نام تجویز کیا اور یہ ٹکٹ مجھے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیابی ملی تو میری  ترجیحات میں سڑکیں، صحت، تعلیم، پینے کا صاف پانی، ٹراسپورٹ، بجلی وغیرہ  میں بہتری لانا ہے۔ ہمارے عوام کو بنیادی حق  بجلی نہیں ملتی  جس کیلئے ہم کوشش کرکے اس مسئلے کو حل کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگرچہ میری رہائش لوئیر چترال کے سینگور گاؤں میں ہے مگر میرا آبائی گھر تریچ میں ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے دفترات اب بھی لوئیر چترال میں ہیں میں یہاں  بھی اور وہاں بھی دونوں جگہوں میں عوام کا خدمت کرسکتا ہوں۔ عطاء الرحمان  سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل نے بتایا کہ مولانا فتح الرحمان نے جس فراح دلی کا مظاہرہ پیش کیا ہم تہہ دل سے ان کا مشکور ہیں اور اسے حراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پوری جماعت کے لوگ اس کے شکر گزار ہیں۔  یونین کونسل تریچ کے سابقہ ناظم  عزیز الرحمان نے بتایا کہ ٹکٹ لینے والوں کی فہرست میں میرا نام بھی شامل تھا مگر مجھے بھی ٹکٹ نہیں ملا تو ہمیں اس کا کوئی افسوس بھی نہیں ہے  ہم اپنے جماعت کے امیدوار فتح الباری کے بھر پور حمایت کرکے ان کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے