جمرود (مانند نیوز ڈیسک) سپورٹس کمپلیکس میں خیبریان ٹی 20 ٹورنامنٹ کا افتتاح نو منتخب تحصیل چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی نے شاٹ لگا کر کردیا۔کرکٹ چیف ان پیٹرن ضلع خیبر حاجی تیمور آفریدی نے ٹورنامنٹ کے حوالے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے میچز جمرود سپورٹس کمپلیکس اور خیبر گرین سربند کے گراونڈز پر کھیلے جائینگے جبکہ میچز 10 دن تک جاری رہے گے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نو منتخب چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں میں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لئے محنت کرے ہم سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے گے، ضلع خیبر کھیلوں کے حوالے سے زرخیز ہیں یہاں کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔الحاج سید نواب آفریدی نے شاٹ لگا کر مذکورہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جبکہ ٹورنامنٹ کے انتظامیہ کو 30 ہزار نقد دینے کا اعلان بھی کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے