ضلع خیبر (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل جمرودپریس کلب کے سامنے مزدوروں نے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف جمرودپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ میں مزدوروں کے صدراورنگزیب سمیت کثیرتعدادمیں مزدوروں نے شرکت کیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مزدوروں کے لئے ریلیف دینے کے وعدے کئے تھے جو تاحال پورے نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی کے باعث عوام اور خاص کر مزدور طبقہ کا جینا حرام ہوگیا ہے مزدورکی دیہاڑی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے مزدورکو پہلے بامشکل اس سے گزارا ہوتا تھااب تو گھر سے مزدوری کے لئے نکلنے کا کرایہ تک نہیں ہوتااور پھر سارا دن چوک پربیٹھ کر مزدوری بھی نہ ملے اورگھر خالی ہاتھ جائے تو موت سے کم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور روزگارنہ ہونے کے باعث خودکشی کرنے پر مجبورہوجائے گے لہذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔