الپوری (مانند نیوز ڈیسک) بشام اے این پی تحصیل میئرکیلئے اُمیدوار صلاح الدین کا پی ٹی آئی کے حاجی سدید الرحمان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا،شوکت یوسف زئی کی قیادت میں دندئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  صلاح الدین نے کہا کہ فیصلہ مقامی پارٹی رہنماؤں،علاقے کی تعمیر و ترقی اور مشران سے باہمی مشاورت کے بعد کیا اور اُمید کرتے ہیں کہ حاجی سدید الرحمان منتخب ہونے کے بعد عوام کی بھرپور خدمت جاری رکھیں اور ان کی حمایت کرنے والے ووٹرز کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سدید الرحمان نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ شانگلہ کے عوام کے مفاد کے خاطر سیاست کیا،اس خاندان نے آج ثابت کردیا کہ وہ شانگلہ کی ترقی کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ان کی ہمیشہ قدر کی ہیں اور انھوں نے آج ان کی حمایت کا اعلان میں واضح کیا کہ یہ لوگ جمہوری لوگ ہیں اور حقیقی سیاست کرتے ہیں،ان کی کتنی بھی شکریہ ادا کی جائے کم ہیں۔ساتھ چلنے کا عظم۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابائے شانگلہ الحاج سیدفرین نے کہا کہ سیاست علاقے کی تعمیر،پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی خدمت کا نام ہیں جو ہمیشہ کیا اور یہ سفر اپنے ساتھیوں کیساتھ جاری رہے گا۔امیرزیب،صلاح الدین اور اس کے خاندان سے جو فیصلہ کیا وہ ناقابل فراموش اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انھوں نے آج ثابت کیا کہ وہ اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیساتھ ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرزیب کا کہناتھا کہ فیصلہ علاقے کی مفاد میں کیا،پی ٹی آئی سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ اس علاقے کی مزید ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے مزید بھی کام کریگی۔اس موقع پر صلاح الدین کے سینکڑوں ہامیوں اور کارکنان نے حاجی سدید الرحمان کی بھرپور حمایت کابھی اعلان کیااور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل میئر بشام کیلئے حاجی سدید الرحمان کے شانہ بشانہ کمپین چلائینگے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے