سیؤل (مانند نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی ملک شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل تجربہ اپنے علاقے سونان سے کیا ہے، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ یہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور عالمی امن و استحکام کے خلاف ہے،جاپان کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی۔جاپانی وزیرِ دفاع نے دارالحکومت ٹوکیو سے جاری گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ ناقابلِ قبول ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے