لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں، ان لوگوں کو عوام کے مسائل سے کوئی د لچسپی نہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قومی مفاد عزیز نہیں، نازک حالات میں سیاسی افراتفری کے ذریعے ذاتی عزائم کی تکمیل ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن نے قومی مفادات کو دا ؤپر لگایا ہوا ہے اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ان لوگوں کو مضبوط ہوتی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش پر قوم کو جواب دینا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے