پشاور (مانند نیوز ڈیسک) گذشتہ روز پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کے قریب کوچہ رسالدار کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے دو مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ہے، خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جائے وقوعہ سے تحقیقاتی ٹیم کو پستول کی گولیوں کے سات خول ملے ہیں۔ حملہ آور نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔ مختلف علاقوں میں لے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے۔ جائے وقوعہ سے مشکوک نعش کے خون اور جسم کے اعضاء کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے اوران کا ڈی این اے ٹیسٹ کر ایا جائے گا تاکہ حملہ آور کی شناخت ہو سکے اور ملوث عناصر تک آسانی سے پہنچا جاسکے، متعلقہ تھانہ خان رازق کی جانب سے مزیدکارروائی کے مراسلہ سی ٹی ڈی کو بھیجا گیا جس کے بعدواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے