اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں مسجد پر خودکش حملے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق پشاور واقعہ سے متعلق سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور واقعہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو پشاور دھماکہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے