کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین نہ بچا تو یورپ بھی نہیں بچے گا۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ نیٹو سربراہی اجلاس کمزور اور الجھنوں سے بھرا تھا، جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹوکی وجہ سے مریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیٹو ملکوں کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچ سکے گا، یوکرین ختم ہوا تو یورپ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔