میانوالی (مانند نیوز ڈیسک) میانوالی میں سنگدل باپ نے بیٹے کی خواہش پر 7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملزم بیٹے کا خواہش مند تھا۔ چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے