گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہوجائیگی۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ لوٹ مار کے پیسوں سے ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے، پارٹیاں تبدیل کرنا کوئی سیاست نہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، ملک سے بھاگنے والا اپنی جائیدادوں کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکا، اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میلسی میں کامیاب جلسہ کیا، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ نہیں فراڈ مارچ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صاحب پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، کل کہا گیا اپنے گھر لوٹ گیا، پی ٹی آئی میں آئے کیوں تھے؟ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہوجائیگی، اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کررکھا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے