پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر گزشتہ ہفتے 29 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں اور خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹروں کو آگاہی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ شہر کے مختلف سیکٹروں میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے 29 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور گاڑیوں سے 29 غیر معیاری سلنڈرز اتار لئے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں غیر معیاری سیلینڈرز کا استعمال کسی صورت قبول نہیں جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈرائیور باقاعدہ فٹنس سرٹیفکیٹ رکھیں بصورت دیگر کارروائی کیلئے تیار رہیں کیونکہ گاڑیوں میں غیر معیاری سیلینڈر کا استعمال مجرمانہ غفلت ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے