ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو تھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن۔اپریشن کیدوران منشیات فروش سمیت3 ملزمان  کو  گرفتار کرلیاگیاہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے  سے  اسلحہ  ومنشیات  بھی برامدکرلی گئی ہے۔جن میں3رائفل،سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس،2080گرام چرس  شامل ہے۔ڈی ایس پی سٹی  اصف شریف خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی نبی خان   کے ہمراہ گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان (PSP)کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نبی خان نے پولیس اورایلیٹ فورس کے ہمراہ ان کی قیادت میں ہنگوسٹی  کے مختلف علاقوں وراستہ اورقاضی پمپ  میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران منشیات فروش سمیت3ملزمان کوگرفتارکرکیان کیقبضے سے3رائفل،4پستول،سینکڑوں کارتوس اور2080گرام چرس برامدکرلی ہے۔گرفتارملزمان کوتھانہ سٹی منتقل کرکے ان کے خلاف15AA/9C CNSA/کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈی ایس پی اصف شریف خان نے بتایا کہ ڈی پی او اکرام اللہ خان کی قیادت  میں سٹی  پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر اور علاقے کوہرقسم کی برائی سے پاک کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے