اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی حالات مسلسل تیسری بار آج (منگل کو) ہونے والاوفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے آج(منگل کو) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا ہے۔اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس شاید نہ ہو سکے۔