مردان (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد ریاض شہید پولیس کوہاٹ نے انڈس ہائی وے پر ناکہ بندی کے دوران موٹرکار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر حمید اللہ سکنہ مردان کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3 ایس ایم جی رائفل، 2 ایم 16 رائفل، 2 مارک فور رائفل، 4 بندوق، 31 پستول اور 9000 کارتوس شامل ہیں۔انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس ہمایون خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔کارروائی میں زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے ملک کے مختلف شہروں کو سمگل کیا جارہا تھا۔کارروائی میں زیر حراست ہتھیاروں کے سمگلر سے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے