پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاک یوتھ موومنٹ کے رہنماؤں کا پشاور بم دھماکے کے خلاف پریس کانفرنس، واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت، ملوث عناصر کی سرکوبی کا مطالبہ کیا گیا پریس کلب پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک یوتھ موومنٹ کے چیئرمین میر افضل خان طوری، تیمور حسن، عقیل حسین، ابن علی، عرفان حیدر اور دیگر نے کوچہ رسالدار کے امامیہ مسجد میں ہونے والے دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے باوجود سیکورٹی نہ دینا بدترین غفلت اور نا اہلی ہے لہذا پولیس چیف اور وزیر اعلی اپنی نااہلی کو قبول کرکے فورا مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ یورپ کی مثالیں دینے والے ریاست مدینہ کے دعویدار وزیر اعظم نے اپنے روئیے کے باعث شہدا کے ورثا کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے ان کی زخموں پر نمک پاشی کی اور ایسا رویہ اپنایا جیسا کہ یہ دھماکہ پاکستان میں نہیں بلکہ کسی اور ملک میں ہوا ہو رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمپین کیلئے آنے والے وزراء نے بھی غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی کرنے کی زحمت نہیں کی جو کہ افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اس بات کا کھوج لگائے کہ سرحدیں سیل ہونے کے باوجود دہشت گرد مسجد کیسے پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ اگر پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو خدانخواستہ ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے پاک یوتھ موومنٹ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرکے ان کی مکمل بیخ کنی کی جائے اور شہدا کے ورثا کو شہید پیکج دینے اور زخمیوں کی بہترین علاج معالجہ کیلئے اقدامات کریں