نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نظامپور پولیس نے گھریلو خفگی کی وجہ سے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا اعتراف جرم۔آلہ قتل برآمد26-2-22 کو صابر اللہ ساکن امیرو کلے نظام پور نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن مسماۃ(ش) کو اُسکے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے فخرعالم خان SHO نظامپور کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔10 دن کی انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ساجداللہ ولد اجمیر شاہ ساکن امیرو کلے نظامپور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو خفگی کی وجہ سے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے