نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ کے ذیر اہتمام ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نوشہرہ کے سپر مسٹر و جونیئر مین فزیک اینڈ نوشہرہ 2022 کے سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا- جس میں ضلعی انتظامیہ، سپورٹس آفس نوشہرہ اور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں، معززین علاقہ، نوجوانان و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-ان مقابلوں میں ضلع بھر کے 10 سے زائد باڈی بلڈنگ کلبوں کے 20 سے زائد تن سازوں نے جونیئر و مسٹر مین فزیک اور نوشہرہ کی مختلف ویٹ کیٹگریز میں بھرپور شرکت کی۔ اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی- جونیئر مین فزیک کا ٹائٹل شاہ زیب اولمپیا جیم پبی اور مسٹر مین فزیک کا اعزاز اسد خان آئرن جیم پبی نے جیتا جبکہ مسٹر نوشہرہ کا اعزاز وقار خان اولمپیا جیم پبی اور جونیئر مسٹر نوشہرہ کا ٹائٹل فٹنس زون جیم نوشہرہ کے انعام اللہ نیاپنے نام کیا- مسل اینڈ فٹنس جیم نوشہرہ کے قاضی حئبیب سپر مسٹر نوشہرہ، جان جیم شیرین کوٹ کے شاکر ذیب سپر جونیئر مسٹر نوشہرہ اور فٹنس ذون جیم نوشہرہ کے ناصر خان سپر مسٹر فزیک 2022 قرار پائے- اس موقع پر ذکائاللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ نے ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ایسوسی ایشن نوشہرہ کے عہدیداروں ذوالفقار احمد بابو سرپرست اعلی، خالد خان آفریدی صدر اور محمد جمال قریشی جنرل سیکرٹری کے ھمراہ مقابلوں میں بہتر کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے باڈی بلڈرز میں ٹرافیز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے اور تن سازوں کو مبارک باد پیش کی- تاہم بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کھلاڑیوں اور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیاں کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی و اخلاقی صحت میں بہتری پیدا ہوتی ھے اور وہ معاشرے میں اپنا بہتر کردار ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں – اس سلسلے میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ضلع بھر میں مختلف قسم کی کھیلوں اور سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدگی سے کر رہے ہیں – اور وہ ضلع نوشہرہ میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے-