نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانوں کو توصیفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔مستقبل میں اسی لگن کیساتھ ڈیوٹی کرنے کے ہدایات۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے نوشہرہ پولیس لائن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔آپ کی محنت سے مختلف کیسز کامیابی سے ہمکنار ہوئے،لاکھوں روپے کے منشیات پکڑے گئے،مختلف تنازعات افہام تفہیم سے حل ہوئے۔آپ سب مستقبل میں بھی معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے اسی لگن کیساتھ اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔