بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن کے لئے نامزدگی کاغذات جمع کرادئیے۔جماعت اسلامی بریکوٹ کے میئر فدامحمد خان نے اپنے دیگر امیدواروں و کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں ٹی ایم اے بریکوٹ گئے اور وہاں پر تمام امیدواروں نے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرادئیے۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے نعرہ تکیبر و امیر جماعت اسلامی کے حق میں نعرہ بازی کی۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر امیدوار عطاء اللہ خان،ظاہر،شریف خان،نور محمد خان،خلیق الرحمان،سکندر،سردارعلی،ظاہر شاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ٹی ایم اے (الیکشن آفس) بریکوٹ میں جماعت اسلامی کے نامزد میئر فدا محمد خان نے کہاکہ ہمارا ایک نظریہ ہے جو کہ خالصاً اسلامی ہے۔ہماری پارٹی پاکستان میں نظام مصطفی کا نظام چاہتی ہے اور ہماری سیاست صرف گلی کوچی تک محدود نہیں ہے بلکہ ہمارا سیاست معاشرے کافرد کو مفید بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے مہم کے دوران ہم ہر فرد سے اپیل کریں گے کہ الیکشن میں اسی شخصیت کا انتخاب کریں جس کا کردار اعلیٰ ہو اور وہ اس قابل ہوکہ وہ عوام کی خدمت بھر پور انداز میں کریں۔ہم نے اپنے علاقے کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اس الیکشن کے لئے ان کارکنوں کا انتخاب کیا ہے جوکہ ہر معیار پر پورا ہے۔