سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ اور ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات شفیع اللہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس آفیسرز و اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹریننگ کے اختتام پر ان کے لئے پولیس ٹریننگ سکول میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں چیئر مین ڈیڈیک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات نے ٹریننگ میں شریک پولیس اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دئے۔فضل حکیم خان یوسفزئی نے پولیس ٹریننگ سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ دورہ کے موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پودا بھی لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے