ہزارہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ کاشف اقبال جیلانی کی زیر صدارت سالانہ بہترین کارکردگی پر انعامات اور اسناد کی تقسیم کر نے کی تقریب منعقد ھوئی اور مسائل اور مطالبات پیش کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈویثرنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ امتیاز محمد خان کی سرپرستی میں سال 2021 کے دوران ڈویژن بھر میں 28550 دکانداروں کو چیک کیا گیا اور ان میں سے 3184 دکان داروں کو مرتکب جرم پائے جانے پر (چورانوے لاکھ بانوے ھزار,94,92,300 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا.دفترمحکمہ خوراک ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آبادشادمحمد پہلے نمبر آئے اور ضلعی دفتر کوہستان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد شکیل بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکو اچھی نظام کی تشکیل پرخصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ مانسہرہ دفتر سے، انسپکٹر ان میں محترمہ مریم جدون ایبٹ آباد پہلے نمبر پر رہیں، شعیب لودھی تمام فوڈ گرین سپر وائزر میں سر فہرست رھے۔ ھزارہ بھرکے تمام سٹاف میں اسسٹنٹ کیٹگری میں شاھد شبیر،ارشد فاروق اور عائشہ رحیم سینئر کلرکوں میں۔ رحیم گل جونیئر کلرک میں سردار رضوان, ھماگل,نبیلہ عالم نائب قاصد میں خالد جبکہ چوکیداران میں زاھد رانا اور نذیر سویپر میں اظہر نذر جبکہ ڈرائیور کیٹگری میں شاکر کو اسناد سے نوازا گیا ان تمام مندرجہ بالا حضرات کی انفرادی کارکردگی دوسرے اہلکاران کے مقابلے میں قابلِ تحسین رہی۔بعد ازاں اس دوران دیگر متعلقہ امور کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔آخر میں محکمہ فوڈ ایبٹ آباد آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مو سم بہارشجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔