پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی زیرصدارت جانوروں میں نئی ظاہر ہونے والی لمپی سکن(Lumpy Skin Disease) بیماری کے پھیلاؤ کے تناظر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر عالمزیب ، ڈی جی لائیوسٹاک ریسرچ ڈاکٹر محمد اعجاز علی اور صوبے بھر کے محکمہ لائیوسٹاک کے ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی جی لائیوسٹاک توسیع نے بیماری کے صوبہ میں تاحال رپورٹ نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تاہم اس بیماری کے نقصانات اور ہمارے صوبے کے جانوروں کواس بیماری کے پھیلاؤ سے بچانے کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا مذید برآں شرکاء کو صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی کی تشکیل اور اس کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی مشاورت کی تمام ضلعی افسران کو اجلاس کے دوران ہدایت جاری کی گئی کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں دیگر صوبوں سے جانوروں کے نقل وحمل پر کڑی نظر رکھنے کیلیے  تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصاً ایبٹ آباد، چارسدہ، ڈی آئی خان، پشاور، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، کوہاٹ،  لکی مروت ، صوابی، سب ڈویژن دارہ زندہ/جنڈولہ اور ساؤتھ وزیرستان میں 26 چیک پوسٹیں قائم کرنے کیلیے ہدایت جاری کی گئی ان چیک پوسٹوں پر محکمہ لائیوسٹاک کا تکنیکی عملہ تعینات ہوگا جوکہ دوسرے صوبوں سے خیبر پختونخوا میں داخل ہونے والے جانوروں میں بیماری کے اثرات جانچنے اور متاثرہ جانوروں کی فوری نشاندہی کرسکے اور اس کے ساتھ ساتھ داخلہ روک سکیں یہ ہدایت بھی جاری کی گئی کہ تمام اضلاع میں جانوروں پر سپرے کرنے کی مہم فوراً شروع کی جائیں سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسرار نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومتیں محکمہ کی بھرپور معاونت کریگی اور یہ تاکید کی کہ صوبے کے عوام میں اس بیماری سے آگاہی مہم مربوط طریقے سے چلائی جائیں اور اس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بیماری کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے