پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا دوشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کرنے کا سفر کامیابی سے جاری۔ جڑوبہ (جلوزئی) میں پولیس اور مشران کی کاوشوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل۔دونوں فریقین مشران کی موجودگی میں بغلگیر6 برس قبل فریقین(برہان اللہ اور محمد علی ساکنان جڑوبہ (جلوزئی) کے مابین قتل مقاتلے کی دْشمنی شروع ہو گئی تھی۔جس میں کئی قمیتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔اسماعیل شاہ ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں نورالاسلام خان ایس ایچ او جلوزئی نے مشران کی مدد سے صلح کرانے کی کوششیں شروع کر دی۔مشران اور پولیس کہ کوششیں رنگ لے آئی دونوں فریقین صلح کے لئے راضی ہو گئے۔ آج فریقین نے مشران کے فیصلے کو خندا پیشانی سے قبول کرتے ہوئے ساری رنجشیں بْلا دی۔مشران کہ موجودگی میں بغلگیر ہوکر شیروشکر ہوگئے۔اہل علاقہ نے مقامی پولیس کا دشمنیوں کے خاتمے کے لئے جاری مہم کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔