ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) یوکرین پرحملے کے بعد روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پرحملے کے صرف 10کے اندرروس عالمی پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔عالمی پابندیوں کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر2ہزار778پابندیاں عائد کیں جبکہ روس پرعائد مجموعی پابندیوں کی تعداد 5ہزار530ہوگئی ہے۔سخت عالمی پابندیوں کا سامنے کرنے والے ممالک میں ایران دوسرے اورشمالی کوریا تیسرے نمبرپرہے۔ یوکرین پرحملے کے نتیجے میں روس پرامریکا سمیت دیگرممالک نے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں ہیں۔ امریکا روس سے تیل کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کرنے پربھی غورکررہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے