لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ اس وقت احتجاجی سیاست ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہے، نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے دانتوں سے گرہیں کھولنا پڑیں گی، سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، اس وقت احتجاجی سیاست کرنا ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ دن میں خواب دیکھنے والے اور رات میں سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں، پاکستان کو وزیراعظم عمران خان جیسا ویژنری اور بے باک لیڈر ہی آگے لے کر جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ سیاست دان ہے اوردوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی صورت میں ایماندارقیادت، کرپٹ مافیا کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے