ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) مقامی اور قومی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے، سیاحوں کو راغب کرنے اور سیاحتی مقامات کو صاف ستھرارکھنے سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ کے اشتراک سے ضلع ہنگو کے سیاحتی مقام پر ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول سمانہ میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے سے متعلق خصوصی نشست منعقد کرنے کے علاوہ وہاں ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ریجنل سپورٹس آفیسرکوہاٹ سکندر شاہ، سٹیشن ڈائریکٹر پختونخوا ریڈیو کوہاٹ ارشاد آفریدی، فٹ بال ایسوسی ایشن کوہاٹ کے صدر محب اللہ شنواری اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے علاوہ اساتذہ کرام اورسکول کے بچوں نے  بھی حصہ لیا۔ ٹورازم اتھارٹی کے تیار کردہ بینرز پر صفائی کی اہمیت اور پلاسٹک بیگز کے نقصانات سے متعلق نعرے درج تھے۔مقررین نے کہا کہ نہ صرف سیاحتی مقامات بلکہ اپنے گھروں اور گلیوں کو صاف رکھنابھی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اوریہ پیغام ہم نے ہر فرد اورہرگھر تک پہہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب پاکستان وزیر اعظم پاکستان کا وژن ہے جس پر مرکزی اور صوبائی حکومتیں عمل پیرا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پلاسٹک بیگز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے جس کی حوصلہ شکنی وقت کا تقاضہ ہے۔لہٰذا ہمیں پلاسٹک بیگز کو خیر باد کہہ کر قابل تحلیل بیگز کے استعمال کو رواج دینا چاہیے۔قابل تحلیل بیگزکے استعمال کی ترویج کیلئے اس موقع پر دکانداروں، عام لوگوں اور سکول کے بچوں میں قابل تحلیل بیگز اور پمپلٹس بھی تقسیم کئے گئے جن پرکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا لوگو say no to plastic   اور صفائی ایمان کا حصہ ہے کاتحریر درج تھا۔قبل ازیں مہمان خصوصی نے جھاڑو لگا کر ایک روزہ صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے