جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران غفران اللہ خیبری، وی سی غنڈی چیئرمین نورالامین حقانی، امیر جے یو آئی تحصیل جمرود مولانا گل نواز، سورکمر چیئرمین مولانا محمد سعید، ٹاون 5 چیئرمین عبدالقدیر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ کوکی خیل ٹی ڈی پیز کو وہ مراعات نہیں دی جارہی ہے جو دوسرے قبائیلی اضلاع کے متاثرین کو دیئے گئے تھے۔انھوں نے کوکی خیل تیراہ متاثرین کے حوالے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی فوری احتساب کیا جائے تاکہ انکو متاثرین کے حوالے ملنے والی فنڈ کہاں خرچ ہوا ہے، تباہ شدہ مکانات کا سروے کیا جائے، چیک فوری دی جائے، پبلک ہیلتھ فوری طور پینے کا صاف پانی مہیا کی جائے، محکمہ ایریگیشن زراعت کے لئے پانی فراہمی کے اقدامات کرے، سیلاب کی وجہ سے بہنے والے کھیتوں کی دوبارہ مرمت اور حفاظتی پشتے بنائی جائے، صحتی مراکز بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی جائے،موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائے،رابطہ سڑکیں بنائی جائے،محکمہ ایجوکیشن فوری بحال کی جائے،ریلیف اداروں سمیت این جی اوز امدادی کاموں کو تیز سے تیز تر کردے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔