جمرود (مانند نیوز ڈیسک) قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائل سپر لیگ کے انعقاد کے حوالے سے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرس کا انعقاد کیاگیا۔ لیگ کا آغاز رمضان کے بعد کیا جائیگا اور تمام میچز قبائلی اضلاع میں ہی ہونگے جبکہ اس بڑے ایونٹ کے حوالے سے تمام قبائلی اضلاع میں پریس کانفرسز منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیف پیٹرن قبائل سپر لیگ نبیل آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ کہ ایونٹ کا بنیادی مقصد لوگوں کو امن کا پیغام پہنچنا ہے جبکہ پاک فوج اور قبائلی عوام کی امن کی خاطر دئے گئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ لیگ میں صرف ضم اضلاع کے ٹیمز اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا اورایونٹ کے تمام میچز قبائلی اضلاع جمرود، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے کرکٹ گراونڈز پرکیں جائینگے۔ اُن کا مزید کہناتھا کہ فائنل جیتنے والے ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، نبیل آفریدی نے کہا کہ ٹیم اونرشپ کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی ہیں۔ جبکہ کٹ،شوز، ٹرافی اور دیگر تمام سہولتیں انٹرنیشنل ٹیموں کے طرح فراہم کی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر کبیر آفریدی ہوگاجوخیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کی بھی نمائندگی کررہاہے۔ ایونٹ کے لائیو میچز کی کوریج انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے تمام تر تیاریاں مکمل کئے جارہی ہیں اور آٹھ کیمروں کی مدد سے لائیو کوریج روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔ جبکہ پی سی بی سے رجسٹرڈ امپائیرز ایونٹ میں فرائض سرانجام دینگے۔ جمرود پریس کلب میں ٹرافی کی رونمائی کرائی گئی اور موجود شرکاء نے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس میگا کرکٹ ایونٹ کو منعقد کرنے کو سراہا۔اس موقع پر ایونٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر کبیر خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بہت ٹسیلنٹ موجود ہے جو سامنے لانے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پریس کانفرس سے خطاب میں کبیر آفریدی نے قبائل سپرلیگ کو علاقے کے نوجوانوں کے صلاحیت کو سامنے لانے کے لئے ایک بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سیاحوں کی توجہ ضم اضلاع کے طرف مبذول کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلی سپر لیگ کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی اور علاقے کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سامنے آئے اور اپنی صلاحیت دنیا کو دیکھائے۔اس موقع پر علاقے کے مختلف مکاتب فکر کے لوگ بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں جمرود تحصیل کے چیرمین سید نواب نے قبائلی علاقوں میں سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اس ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں قبائلی عوام برے حالات سے گزرگئے ہیں جس میں زیادہ تر نوجوانوں کو مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے ان کی ٹیلنٹ ضائع ہوگئی ہے لیکن اس طرح ایونٹ کے بعد قبائلی نوجوانوں میں ایک مرتبہ پھر جذبہ پیدا ہوگا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔