پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مئیرتحصیل مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ بینک کاروباری خواتین کو قرض واپسی کیلئے شرائط آسان رکھے تاکہ غریب خواتین مختلف شعبوں میں کاروبار شروع کریں گی تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مردان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ ا نڈسٹری مردان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے سمال چیمبر آف کامرس اینڈ ا نڈسٹری مردان احسان اللہ باچہ،اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پشاور عبداللہ آفریدی،دی بنک آف خیبر کے ڈویژنل ہیڈ اسد اللہ کاکا خیل،عامر خٹک، بانی وومن چیمبر عنبرین ہوتی، وومن چیمبر کی سنئیر نائب صدر نصرت آرا، سابق صدر وومن چیمبرشبنم نورین،جنید ماندوری اور دیگر نے خطاب کی،سٹیٹ بنک آف پاکستان کے عبداللہ آفریدی نے کہا کہ حکومت خواتین کو معاشی وسائل تک رسائی دینا چاہتی ہے جبکہ پاکستان میں کاروباری خواتین قرض اور فنڈنگ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کئی اسکیم متعارف کروائی ہے،ا نہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ضمانت نہ رکھنے والے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز) کیلئے بلا ضمانت ایس ایم ای آسان فنانس (صاف) اسکیم متعارف کرادی جس کا واضح مقصد ان کاروباری اداروں کو سہولت پہنچانا ہے جو بینک قرضوں تک رسائی کے لیے ضمانت / رہن پیش نہیں کرسکتے۔ اس اقدام کو ’ایس ایم ای آسان فنانس‘ یا ’صاف‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس طرح اس اسکیم کی ایس ایم ایز کو صاف قرض یعنی قرض کی بلا ضمانت فراہمی کی خصوصیت پر زور دیا گیا ہے۔ ’صاف‘ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سہولت ہے جو ایک وسیع مشاورتی عمل سے تیار کی گئی ہے اوراس کا مقصد ان ایس ایم ایز کی معاونت کرنا ہے جو قرض کے حصول کے قابل ہیں لیکن ان کی فنانس تک رسائی نہیں کیونکہ وہ سیکورٹی پیش نہیں کرسکتیں جو بینک ضمانت کے طور پر مانگتے ہیں۔دی بنک آف خیبر کے ڈویژنل ہیڈ اسد اللہ کاکا خیل نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کے کم آمدنی والے اور غیر مراعات یافتہ طبقہ بالخصوص خواتین کی مالی اعانت کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے رہن سہن اور حالاتِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاسکیں۔ہمارے اس عزم کی تکمیل روز گار کے بہتر مواقع بھی پیدا کرے گی جس کے باعث آمدن میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ چنانچہ، اس مقصد کو پورا کرنے کی غرض سے بینک آف خیبر چھوٹے انفرادی اور گروپ قرضہ جات نئے یا پہلے سے چلتے ہوں کاروباروں کو فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اس رقم سے اپنے کاروبار میں جدت لاسکیں یا پھر کاروباری سرمایہ کا حجم بڑھانے کیلئے استعمال کر سکیں۔