سوات (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل بابوزئی میں تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی، بازاروں اور روڈ اطراف سے انتخابی پینافلیکس، ہورڈنگز، بل بورڈز ہٹانے کا سلسلہ جاری، دیواروں پر لکھائی مٹانے پر بھی کام کا آغاز۔ کاروائی ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی انکروچمنٹ انچارج محمد زادہ اور ٹی او آر کامران کے زیرِ نگرانی میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے سیدوشریف اور مینگورہ سٹی میں کیا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کے واضح کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلے میں پینا فلیکس، ہورڈنگز، بل بورڈز اور دیواروں پر لکھائی کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران ہورڈنگز، بل بورڈز، دیواروں پر لکھائی اور کسی بھی سائز کے پینافلیکس پر مکمل طور پر پابندی اور ایسا کرنا خلاف ورزی اور غیر قانونی فعل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے