بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل تھا نہ بائزئی کی چیئر مین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نجیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ خصوصا تحصیل بائزئی پرمسلم لیگ کے بڑے احسانات ہیں تھانہ و بٹ خیلہ گرڈ سٹیشن تھانہ میں نادرا آفس کا قیام جبکہ آلہ ڈھنڈ اماندرہ تھا نہ اور بٹ خیلہ کی گلی گلی اور گھر گھر میں سو ئی گیس کی فراہمی انجینئر امیر مقام کے کار نا مے ہیں اسلئے عوام کارکردگی کی بنیاد پرمسلم لیگی امیدواروں کو ووٹ دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جالہ وانان میں ارشد علی کے حجرے میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جلسے سے مسلم لیگ کے ضلعی صدر سجاد خان ویلج کونسل اماندرہ سے جنرل کونسلر کے آزاد امیدوار حا جی محمد اسراربٹ خیلہ سٹی کے صدر علی محمد امجد حیات اور میزبان ارشد علی نے بھی خطاب کیا نجیم خان نے حاجی محمد اسرار یوتھ کے امیدوار محمد اکرام اور کسان کونسلر کے امیدوار گل محمد کا شکر یہ اداکیاجنھوں نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے نجیم خان نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی نو سالہ مدت اور مسلم لیگ کی بغیر کسی ایم این اے و ایم پی اے دونوں کی کارکردگی کا موازنہ کر کے ووٹ کا فیصلہ کریں انھوں نے کہا کہ مینڈیٹ نہ ملنے کے باوجود انجینئر امیر مقام نے اپنی مرکزی حکومت کے ذریعے یہاں پرریکارڈ ترقیاتی کام کئے جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی جبکہ دوسری جانب وفاقی و صوبائی تبدیلی سرکاراپنے موجودہ چار سالہ اور سابقہ صوبائی پانچ سالہ دور اقتدارمیں اس کا دس فیصد بھی نہیں کرسکی جو کہ عوامی نمائندوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے ایم این اے جنید اکبر کی جانب سے مخالفت امیدوار کی کامیابی کی صورت میں انھیں فنڈز نہ دینے کے دعوے کی مذمت کی اور کہا کہ اپنی یقینی شکست دیکھ پی ٹی آئی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔