ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوتھانہ ٹل پولیس نیجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کامیاب کاروائی کیدوران منشیات فروش سمیت3جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے۔کاروائی کیدوران گرفتارملزمان سے اسلحہ ومنشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔ڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان(PSP) کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ٹل عابدخان کی نگرانی میں تھانہ ٹل پولیس نے ایس ایچ اومجاہدحسین کی قیادت میں مختلف کاروائیوں کیدوران منشیات فروش سمیت 3جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزمان سیاسلحہ ومنشیات بھی برامدکرکیقبضہ پولیس کی گئی ہے۔برامداسلحہ ومنشیات میں ایک پستول’درجنوں کارتوس اور700گرام چرس شامل ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کوتھانہ ٹل منتقل کردیا ہے جہاں ملزمان کے خلاف 15AAاور9c cnsaکی دفعات کیتحت مقدمات درج کرلئے۔