درہ آدم خیل (مانند نیوز ڈیسک) کریکڑ بلڈنگ سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں طلبا نے اردو انگریزی  پشتو میں تقاریر کرکے پیارے وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرکے سامعین سے داد پائی ۔تقریب کا آغاز طالبعلم زین اللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔طالبعلم نویداللہ نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ عمرخیام،عصمت اللہ،عمیر خان،نویداللہ،حضرت علی،آفتاب،شفیق اور زین نے تقاریر کیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر خیال غنی نے اداکئے اور قرداد پاکستان کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی پرنسپل پروفیسر جواس خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کا حصول لاکھوں قربانیوں کاثمر ہے اب اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں ایک کارآمد شہری  بن کر اس سوہنی دھرتی کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکیں،پرنسپل نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر پروفیسر جاوید خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں ججز کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر اعظم جان پروفیسر اصغر خان اور لیکچرر محمد حاشر عزیز نے اداکئے آخر میں پرنسپل پروفیسر جواس خان پروفیسر جاوید خان پروفیسر المرخان اور لیکچرر سعید اللہ خان نے نمایاں کادکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے