جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار ارسلان خان کے حجرے میں متحدہ آزاد پینل کے زیر اہتمام ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی،بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندگان،پولیس حکام ایڈیشنل ایس ایچ او ماجد خان آفریدی نے شرکت کی۔جرگہ میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمرود میں منشیات کے خاتمے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔جرگہ سے الحاج سید نواب افریدی،شاہد زمان افریدی،ملک صلاح الدین کوکی خیل،مولانا سید محمد افریدی،فدا محمد افریدی،ملک زینا گل آفریدی،شاہدخان افریدی،حاجی عبدالمنان آفریدی،حاجی شیر علی افریدی،مولانا سعید خان،سیراج افریدی،مولانا سعید خان افریدی،حاجی میاں جان افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہم حکومت و انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ ہوائی فائرنگ بھی ایک غیر قانونی عمل ہے جس سے بہت افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں ان پر پابندی لگانی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں ان نوجوانوں کو روزگار دی جائے تاکہ وہ غلط راستہ اختیار نہ کریں بلکہ اپنے روزگار میں مشغول ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک افغان شاہراہ پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائے جبکہ سرکاری نوکریوں میں حصہ دیا جائے۔جرگہ میں مقررین نے منشیات فروشوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مکروہ دھندے کو چھوڑ کر ہمارے مستقبل کو منشیات سے پاک کرنے میں مدد کریں اور اگر انہوں نے اس دھندے کاخاتمہ نہیں کیا تو ہم ان سے سوشل بائیکاٹ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے