پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام متحد ہوکر ملک وقوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں اور مسلم امہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں پاراچنار میں ظہور امام مہدی کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کے باسی ہیں اور متحد ہوکر ہمیں ملک و قوم کی بہتری اور مسلم امہ کی وحدت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے سے ہزار مسائل چل رہے ہیں ایسے میں رہی سہی کسر ایک نصاب کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیا حکومت عوام کو سڑکوں پر دیکھنا چاہتی ہے مگر میں اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ اہلبیت کی شان میں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم امام مہدی کے منتظر ہیں اور ظہور امام سے ہی دنیا میں امن و سکون برپا ہوگا اس لئے ہمیں اپنے اعمال درست کرنے اور غرور و تکبر سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے پشاور دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے منہ موڑ کر انصاف کے دعویداروں نے انصاف سے کام نہیں لیا