بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) سخاکوٹ میں پانچ مہینے قبل قتل ہونے والے سماجی کارکن محمد ذادہ کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سخاکوٹ پشاور قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلئے بلاک کردیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محمد ذادہ کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے مظاہرے کی قیادت امن جرگہ کمیٹی کے صوبائی چیئرمین سید کمال باچہ کررہے تھے تاہم ملاکنڈ لیویز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کرکے امن جرگہ کمیٹی کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ باچہ سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف لیویز تھانہ سخاکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیاذرائع کے مطابق سخاکوٹ ضلع ملاکنڈ میں پانچ مہینے قبل منشیات کے خلاف اواز اٹھانے والے سماجی کارکن محمد ذادہ کو قتل کیا گیا تھا تاہم پانچ مہینے گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اصل قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکے جسکے خلاف امن جرگہ کمیٹی کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ باچہ کی قیادت میں عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخاکوٹ پشاور قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محمد ذادہ کے اصل قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیا جائےاور اگرقاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گےتاہم ملاکنڈ انتظامیہ اور مظاہرین کے مابین روڈ کھولنے کےلئے مزاکرات ناکام ہوگئےتو ملاکنڈ لیویز کے اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ شروع کردی جسکے باعث مظاہرین منتشر ہوگئے جبکہ ملاکنڈ لیویز نے مظاہرہ کی قیادت کرنے والے امن جرگہ کمیٹی کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ باچہ مجیب خان اورجنرل کونسلر کے نشت کے امیدوار ڈاکٹر فضل محمد کو گرفتار کرکے سخاکوٹ لیویز تھانہ میں مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا لاٹھی چارج کے دوران مظاہرین اورملاکنڈ لیویز کے بعض اہلکار زخمی بھی ہوگئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور ملاکنڈ لیویز نے سخاکوٹ پشاور قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جبکہ سخاکوٹ میں حالات بدستور کیشدہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے