الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب،اگاہی واک کیا گیا۔ عوام میں ٹی بی بیماری کے بارے میں معلومات پھیلایا جارہا ہے، ٹی بی ایک قابل علاج بیماری ہے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری قریبی ٹی بی سنٹر سے رجوع کیا جائے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر عبد اللہ وحید، ٹی بی پروگرام کے انچارج ڈاکٹر غفور احمد، اے سی ڈی کے سربراہان، عمائدین علاقہ کے علاوہ سیاسی و سماجی سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرراحیل احمد نے ٹی بی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 573000-افراد ٹی بی مریض کا شکار ہوتے ہیں جس میں 370000-لوگوں میں ٹی بی کی تشخیص ہوجاتی ہے جبکہ باقی 203000-مریضوں کی کئی وجوہات کی بناء پر تشخیص نہیں ہوپاتی۔ انھوں نے بتایا کہ اسی طرح خیبر پختونخوا میں ہر سال 35222-ٹی بی کے مریض سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں، یہ بات قابل تشویش ہے کہ ہمارے ملک میں ہر سال چوالیس ہزارافراد ٹی بی کے علاج نہ کروانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، دو یا دو ہفتوں سے زیادہ کھانسی، ہلکا بخار، رات کو پسینہ آنا، بھوک نہ لگنا اور وزن میں کمی اس بیماری کے علامات ہیں، اگر کسی میں یہ علامات ظاہر ہو تو اس میں اس بیماری کی تشخیص کیلئے بلغم کا مفت ٹسٹ کروا کر اپنا معائینہ ٹی بی کے تربیت یافتہ اور مستند ڈاکٹر سے کروائیں۔ اگر ٹی بی کا مرض لاحق ہو تو اس صورت میں مسلسل چھ ماہ کا بلا ناغہ علاج کروا کر ٹی بی سے مکمل نجات پایا جاسکتا ہے۔ اس سال ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ ائیں ہم سب ملکر اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور اپنے ملک کو اس مرض سے پاک و صاف کرکے خوشحال معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کے خلاف ڈٹ کر اپنا سرمایہ لگائیں، ٹی بی روکنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیارکرنا چاہئے، کھانستے وقت منہ کو اچھی طرح ڈھانپنا یا ماسک پہننا، جگہ جگہ نہ تھوکنا، کھلے اور ہوادار ماحول میں رہنا چاہئے۔ تقریب سے اے سی ڈی کے نمائندہ گان نے بتایا کہ اس ارگنائزیشن کے تحت ضلعی سربراہان، محکمہ صحت کے زیر نگرانی اور علاقے کے نمائندہ گان کے مشورے سے عوام میں ٹی بی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے دورر افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں ہر ماہ چسٹ کیمپ منعقد کیئے جاتے ہیں۔ جس میں سینے کی مریضوں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے