سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ نے کیا جس میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سکول کے طلباء سمیت مقامی افراد بڑی تعداد میں میچز دیکھنے آئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن نواز محمود خان تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللّٰہ، پرنسپل جی سی ایم ایچ ایس چکیسر نامدار علی اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن  اجمل خان بھی موقع پر موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں ونر اور رنر آپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ تحسین اللہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی کوششوں سے ضلع شانگلہ میں مختلف کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے