چترال (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن طاقت کا مظاہرہ کرنے اسلام آباد روانہ ہوئے۔   وزیر اعظم عمران خان کے کال پر  چترال میں پی ٹی آئی کے کارکن گول دور چوک میں جمع ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر عبد الطیف کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔  عبد الطیف نے میڈیا کو بتایا کہ ہم  امر بالمعروف اور نہی عن المنکر  کی حق میں  اسلام آباد کے جلسہ میں شرکت کررہے ہیں۔ اقلیتی امور پر وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کے معاون حصوصی وزیر زادہ کیلاش  بھی جلوس میں موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ہم ثابت کریں گے کہ چوروں کا ٹولہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔  انہوں نے بلاول ذرداری کو مشورہ دیا کہ پہلے اپنے دور حکومت کی کارکردگی اور اپنے  صفوں  میں موجود لوگوں پر غور کرو پھر مہنگائی مکاو مہم کی بات کرو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں لواری سرنگ پر کام بند ہوا تھا اور اس کا فنڈ ملتان اور پنجاب کے دیگراضلاع کو منتقل کئے گئے تھے جس کی سب لوگ گواہ ہے کہ کوریائی کمپنی سامبو کی مشنری پر ترپال پڑا رہا اور کوئی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہ کام پانچ سال تاحیر کا شکار ہوا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو  پارٹی قائدین نے  ضروری ہدایات کرنے کے بعد یہ قافلہ  اسلام آباد  روانہ ہوا  جو عمران  خان کے کال پر  اپوزیشن کے مقابلے میں  طاقت کا مظاہرہ کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے