الپوری (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شانگلہ چکیسر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام کی خدمت کررہے ہیں،او آئی سی کانفرنس سمیت اسلامی ممالک سے باہمی خوشگوار تعلقات سمیت تمام ہمسائیوں اور دنیا سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کے خواہاں ہیں۔امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے عمران خان اس ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کام کررہا ہیں۔ملک کو آزاد خارجہ پالیسی اور جو ملکی وقار اور خود داری کی بات کرنے والے وزیراعظم عمران خان کو بیرونی سازشوں پر گرانے کی کوشش کی جارہی ہیں،آج اگر دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے ہے،اس ملک میں کسی نے اسلام کے نام پر سیاست کی،کسی نے روٹی کپڑا مکان تو کسی نے پختونوں کے نام پر حکومت کی مگر عوام کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا۔ان لوگوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اور اپنے لئے جائیدادیں بنائے ہماری حکومت آئے ماہ مساجد کیلئے وظائف مقرر کررہے ہیں،مدرسہ کے طلبا کیلئے سکالرشپ دے رہی ہیں اور مساجد کی سالرائزیشن کی جارہی ہیں۔میری حکومت کے ساڑھے تین سال مکمل ہوگئے لیکن خیبرپختونخوا میں کرپشن کا ایک بھی سکینڈل نہیں۔عمران خان کا صفائی ہوں ایک ایک پائی کا حساب دونگا،موجودہ دورے حکومت میں ملک میں چالیس سال دس ڈیم بن رہے ہیں،ملکی معیشت بہتر ہورہے ہیں اور سارے عیشارے مثبت ہیں۔ کل اسلام آباد کے جلسے عام سے ثابت ہوا کہ آج بھی پختونخوا کے لوگ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے رہینگے جس پر خیبرپختونخوا کے غیور عوام کا شکر گزار ہوں۔چوروں کا ٹھولا اکھٹا ہوا ہے جن کا ایک دوسرے پر اعتماد نہیں وہ دو تہائی اکثریت والی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں کرتے ہیں جسمیں وہ بُری طرح ناکام ہونگے۔انجینئرامیرمقام پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ امیرمقام اینڈ کمپنی نے شانگلہ کیلئے کچھ نہیں کیا اور امیر مقام اینڈ کمپنی کی وجہ سے یہاں کے مکین کوئلہ کانوں میں شہید ہورہے۔تحریک انصاف حکومت شانگلہ سمیت دیگر علاقوں میں سیاحت کے ذریعے روزگار لارہی ہیں جس سے یہاں معاشی انقلاب آئیگا،صحت کارڈ سے لاکھوں گھرانے علاج معالجے کی سہولت سے آراستہ ہورہے ہیں،اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیمی کارڈ اور راشن کارڈ دے گی جس سے خیبرپختونخواتعلیمی میدان میں انقلاب لائیگی۔غریبوں کیلئے راشن کارڈ بھی دی جائیگا۔بلاول کے خیبرپختونخوا عدم اعتماد پر وزیراعلیٰ محمود خان نے انھیں دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا سمبلی میں عدم اعتماد لائے تو دن میں ان کو تاریں دیکھائینگے۔شانگلہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے پانچوں تحصیل ناظمین کو کامیاب بنائیں اور وعدہ کرتا ہو کہ شانگلہ کو پسماندگی سے نکال کر اس کی تقدیر بدل دینگے۔شانگلہ کا ایم این اے جو اسمبلی میں بیٹھا ہو وہ کچھ نہیں کرسکتا اگر آپ نے تحصیل ناظمین کو اپوزیشن سے منتخب کیا تو وہ کیا کرینگے۔شانگلہ بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے حلف لیتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت اور انصاف کیلئے کام کیا۔۔