سوات (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ گذشتہ رات اسلام آباد میں وزیر اعظم نے شام غریباں منایا اور دو گھنٹے تک رورو کے منتیں کر رہا تھا۔ مینگورہ میں سٹی کونسل بابوزئی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت دیگر کو جرمانہ کیا مگر مسلسل قانون کی خلاف ورزی کی۔جلسہ کے شرکاء نے ٹول پلازہ ٹیکس نہیں دیا۔ اس وزیر اعظم کے دور میں کشمیر ہمارے ہاتھ سے گیا۔کشمیریوں کے ہزاروں لوگوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔ آج پی ٹی آئی نے پورے پاکستان کو مایوس کیا۔کشمیر کے ساتھ غداری کی اور نوجوانوں اور ماؤں بہنوں کے ساتھ دھوکہ کیا۔گالیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔امریکہ کے کہنے پر سٹیٹ بینک کو آئی ایم آیف کے حوالے کیا۔امریکہ کے کہنے پر ہی ابھی نندن کو حوالے کیا۔ ہمارے بزدل حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔ ترقی دینے کے لئے انڈوں،مرغیوں اور کٹوں کا اعلان کیا ہوسکتا ہے۔ انڈے ممبران کو دئے ہوں گے اور وہی کھائے ہوں گے۔ یہ پٹرول مافیا ہے۔ چینی مافیا ہے۔ اسلام آباد میں تکبر کا مینار آج ناکامی کے ساتھ رورہا ہے۔وقت آگیاہے کہ کل عمران خان بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالے۔اکتیس سے پہلے انہیں کان سے پکڑ کر نکالا جائے گا۔ وہ عزت سے چھوڑ دیں۔ پی ڈی ایم والے معجون مرکب بنارہے ہیں قومی حکومت نہیں۔