نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی ۔چور گروہ کا سرغنہ گرفتار۔مالمسروقہ برآمد۔جابر خان ساکن معراجی پایان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ اُس نے اپنے کھیتوں میں آبپاشی کیلئے سولر سسٹم لگوایا تھا۔رات کو نامعلوم چور 06 عدد سولر شیشے اور ایک انورٹر مشین چوری کرکے لے گئے ہیں۔ہدایت شاہ خان SHO نوشہرہ کلاں نے فوری طور پر موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔موجود شواہد کو صیح طرح بروئیکار لاکر چور گروہ تک رسائی حاصل کی۔گروہ کے سرغنہ  قابل شاہ ولد کمال شاہ ساکن بہادر خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ساتھیوں کے نام اُگل دئیے۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے