چترال(مانند نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتحابات کے مہم کے سلسلے میں  آحری  تقریبات اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر تحصیل چترال کے چئیرمین  کی نشست کیلئے نامزد امیدوار شہزادہ امان الرحمان نے منگل کے روز مغرب سے قبل سینگور میں عوامی اجتماع سے حطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے باپ دادا  حکمران رہ چکے ہیں  اور میرے پاس اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔ بس صرف عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اتر چکا ہوں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چترال کی تعمیر و ترقی کیلئے سوچ کر قربانی دینا چاہئے۔ صوبے اور مرکز میں جس پارٹی کی حکومت  ہو اسی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینا چاہئے تاکہ کامیابی کی صورت میں وہ صوبائی حکومت سے فنڈ بھی لاسکے۔ شہزادہ امان الرحمان نے کہا کہ میرے محالفین میرے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں  کہ میں دیر سے اٹھتا ہوں اور عوام کے ساتھ میرا نشت و برحاست نہیں  ہے یہ سب جھوٹ،من گھڑت اور غلط پراپیگنڈہ ہے۔ میں اگر تحصیل ناظم منتحب ہوا تو دن رات عوام کی خدمت کیلئے چترال ٹاؤن ہی میں موجود رہوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بھی گرم چشمہ کے رہنے والا ہوں اور اسی سڑک سے روز گزرتا ہوں  اور گھر جاتے وقت میں اکثر لوگوں سے مل بھی لیتا ہوں لہذا مجھے اس علاقے کے تمام مسائل کا بحوبی علم ہے۔ تاہم اگر میں کامیاب ہوا تو میں اس علاقے کے بزرگوں اور جوانوں پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دوں گا  اور اسی کمیٹی کے سفارشات پر علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر جنرل کونسلر کی نشست کیلئے نامزد امیدوار امین الرحمان نے بھی عوامی اجتماع سے اظہار حیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی گاؤں کا بیٹا ہوں اور مجھے یہاں کے مسائل کے بارے میں بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی صورت میں سب سے پہلے اس علاقے کے پینے  اور آبپاشی کی پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ صوبائی حکومت علاقے کے مسائل حل کرنے میں میرے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ جلسہ سے اے سی ریٹائرڈ سرداد محمد  نے بھی اظہار حیال کیا  جو پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار بھی رہ چکے تھے جنہوں نے بتیس ہزار ووٹ لئے تھے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شہزادہ امان الرحمان ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگر وہ تحصیل چئیرمین (ناظم)  منتحب ہوئے تو کم از کم عوام کا حق کبھی نہیں کھائے گا کیونکہ اس کی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ اس کے پاس اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ اس کے حق میں استعمال کرکے اسے خدمت کا موقع ضرور دے تاکہ اس پسماندہ علاقے کے مسائل اپنے منتحب نمائندوں کے ذریعے آسانی سے حل کراسکے۔ جلسہ مغرب کے نماز کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوا۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے