کرم(مانند نیوزڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن، تمام سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارجز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس آفسران کو الیکشن سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دی اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی سربراہی میں گورنر کاٹیج پارہ چنار میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مینٹگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن، آل ڈی ایس پیز صاحبان تمام ایس ایچ اوز صاحبان پی اے،ریڈرز، پے آفیسر، او ایس آئی،او ایچ سی،ایم ٹی او،ٹریفک انچارجز،ڈولفن، آر آر ایف انچارجان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ نے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کی کہ تمام پولیس افسران کو دوران الیکشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے اور تمام پولیس افسران و اہلکاران بدوران پولنگ غیر سیاسی رہیں کسی قسم کے شکایت کے ضد میں نہ آئے اور اسکے ساتھ موجودہ حالات میں درپیش خطرات پر کھڑی نظر رکھیں اور ہائی الرٹ رہیں، اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او کرم نے انتخابی مٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، اسی طرح شرکاء کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ سمیت الیکشن ایکٹ، ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کو ہر صورت ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی گئی میٹنگ کے اختتام پر امن و امان برقرار رکھنے اور ملک و قومی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے