تخت بھائی(مانند نیو زڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان ذوالفقار الملک،پرنسپل خورشید خان اور دیگر گورنمنٹ ہائی سکول تخت بھائی میں سالانہ معائنہ کی پروقار تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔گورنمٹ ہائی سکول کے پرنسپل خورشید خان اور سکول بچوں نے معائنے کے ٹیم اور مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان ذوالفقار الملک نے پرنسپل خورشید خان کا تعریف بھی کیا۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تخت بھائی اور تحصیل مردان میں بے شمار سکولز ہیں لیکن کم وقت میں زیر نگرانی پرنسپل خورشید خان نے اس کو کہاں سے کہاں پہنچایا۔ ان کے ساتھ اساتذہ کرام بھی مکمل تعاون اور بچوں کی %100 حاضری اور پڑھائی پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔ ہر سال اس سکول سے بے شمار طلبہ ضلع مردان میں کے اعلی پوزیشن لیتے ہیں اور اس سکول کے بدولت بہترین یونیورسٹیوں اور کالجز میں آسانی کے ساتھ داخلہ مل جاتا ہے۔ اس لیے بہترین پڑھائی کی وجہ سے ہر سال طلباء آسانی کے ساتھ کے پی کے کے مختلف کیڈٹ کالجز میں داخلہ مل جاتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج ضلع مردان کے بہترین سکول میں گورنمنٹ ہائی سکول تخت بھائی کا شمار ہوتا ہے ان کے کریڈٹ پرنسپل خورشید خان کو جاتا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل خورشید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اساتذہ میرے ساتھ تعاون نہ کرتا تو شاید آج یہ سکول ضلع مردان کے بہترین سکولز میں شمار نہ ہوتا لیکن کریڈٹ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی جاتا ہے۔ علاقہ عمائدین اور بچوں کے والدین نے بھی اس سکول کو ضلع مردان کا بہترین سکول قرار دیا ہے۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے، قومی ترانہ اور نعت بھی پیش کی۔ آخر میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار المک نے صوبہ خیبر پختونخواں میں نعت خوانی میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حنین کو 5000 نقد انعام دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ سکول پڑھائی کے ساتھ ساتھ دوسرے سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور اس میں اپنا پوزیشن بر قرار رکھتا ہے۔ انہوں نے سکول کی جامع کارکردگی مردان بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن سمیت سارے کے پی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سکول کے پرنسپل خورشید خان اور اساتذہ صاحبان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو قابل داد ہیں۔معائنے ٹیم نے سکول کا سالانہ معائنہ کیا۔ جس میں چیئرمین کمیٹی پرنسپل عمران اللہ، پرنسپل جاوید اقبال،۔ہیڈ ماسٹر افتخارِ علی اور دیگر ممبران نے سکول کی کارکردگی کو سراہا…